ETV Bharat / city

Gool Blast Case ملزم کے انکشاف پر جموں و کشمیر پولیس نے دو گرینیڈ برآمد کرلیے

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 8:04 AM IST

Updated : Sep 3, 2022, 12:54 PM IST

رامبن پولیس نے گول دھماکہ کیس میں گول علاقے کے جبار جنگلات سے دو گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ یہ گرینیڈ گول دھماکہ کیس کے اہم ملزم شوکت علی لائیوال کے انکشاف پر برآمد کیا گیا۔ Gool Blast Case

جے کے پولیس نے مرکزی ملزم کے انکشاف پر دو گرینیڈ برآمد کیے

رامبن: جموں و کشمیر کی رامبن پولیس نے گول دھماکہ کیس میں گول علاقے کے جبار جنگلات سے دو گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ یہ گرینیڈ گول دھماکہ کیس کے اہم ملزم شوکت علی لائیوال کے انکشاف پر برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرینیڈ کو جبار کے جنگلات میں مستقبل میں سیکیورٹی فورسز پر استعمال کرنے کی نیت سے چھپایا گیا تھا۔ شوکت علی لائیوال کو چند روز قبل اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے سیکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد کی سازش کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ اس نے گول علاقے کے جبار جنگلات میں مزید دو گرینیڈ چھپائے ہیں۔ JK police recover Two grenades

صحیح جگہ کا انکشاف کرنے کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم مرکزی ملزم شوکت علی لائیوال کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ایس ایس پی رامبن موہتا شرما آئی پی ایس، ایس ڈی پی او گول نہار رنجن، نائب تحصیلدار گول نذیر کی موجودگی میں موقع سے دو زندہ گرینیڈ برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Suspected Explosion in Ramban: رامبن کے گول علاقے میں مشتبہ دھماکہ

یہ بھی پڑھیں: Ramban Grenade Blast Case: رامبن گرینیڈ حملہ، دو مزید ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ ضلع رامبن کے گول علاقے میں قائم پولیس پوسٹ اند میں 2 اگست کی سہ پہر کو ایک گرینیڈ داغا گیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ پولیس نے بلاسٹ کیس کو 72 گھنٹوں کے دوران حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.