ETV Bharat / city

چینانی نشری سُرنگ کا نام تبدیل، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر

author img

By

Published : Oct 24, 2019, 11:43 PM IST

بایو سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ نمبر 44 پر چینانی نشری سرنگ کا نام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سرنگ رکھے جانے کا اعلان کیا۔

چینانی نشری سُرنگ کا نام تبدیل، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر

بایو سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ نمبر 44 پر چینانی نشری سرنگ کا نام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سرنگ رکھے جانے کا اعلان کیا۔

یہ 9 کلو میٹر طویل سرنگ ملک میں ایک جدید طرز کی سرنگ ہے ، جو جموں میں اودھم پور سے رام بن کو ملاتی ہے۔ 2500 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس سرنگ سے 31 کلو میٹر کا راستہ کم ہو جاتا ہے اور یہ سفر میں تقریبا دو گھنٹے کی بچت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایندھن کی بھی بچت ہوتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ اس سرنگ کا نام بدل کر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سرنگ رکھنا ان کے لئے ایک بہترین خراج عقیدت ہے، جنہوں نے اپنی زندگی ملک پر قربان کردی اور قوم کے لئے ہمیشہ تحریک کا باعث رہے ہیں جموں وکشمیر میں اپنی وزارت کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران ریاست میں 6000 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ ان میں جموں اور سری نگر کے چاروں طرف رنگ روڈ اور زوجیلا سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ریاست کے عوام کے لئے صورت حال کو تبدیل کرنے والے ثابت ہوں گے، یہ روزگار لائیں گے اور سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔

وزیر موصوف نے جموں میں دہلی اور کٹرہ کے دورمیان ایک نئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس سے سفر کے وقت میں 6 گھنٹے تک کی بچت ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑک ہریانہ اور پنجاب سے ہوکر گزرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ریاست میں روز گار میں اضافے کیلئے ہینڈلوم ، دستکاری اور شہد پر مبنی صنعتوں وغیرہ جیسی اوسط اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے ذریعے فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ملک کے لئے ایک منفرد لمحہ ہے۔ 66 سال پہلے ڈاکٹر مکھرجی کو غیر قانونی طور پر لکھن پور سے گرفتار کیا گیا تھا اور چینانی نشری سرنگ کے ذریعے سری نگر لے جایا گیا تھا۔ ڈاکٹر مکھرجی اس وقت لوک سبھا کے موجودہ رکن تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کا نام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر رکھا جانا، ان کے لئے ایک خراج عقیدت ہے اور آنے والے برسوں میں آنے والی نسلیں آج کے دن کو یاد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزدوروں کی جدوجہد کے لئے ایک خراج عقیدت ہے اور ایک ودھان، ایک نشان، ایک پردھان کے ڈاکٹر مکھرجی کے عہد کا احیا ء کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے تحت ریاست میں ترقی کے بہت سے کام ہوئے ہیں۔ اودھم پور میں تقریبا دو درجن پل تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی پل دو ریاستوں میں اور سرنگیں جدید طرز کی ہیں۔

Intro:

Body:آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتیجے آرہے ہیں۔نوح سے کانگریس تینوں سیٹوں پر جینتے کی پوزیشن میں ہیں۔
نوح سے کانگریس کے امیدار ہیں آفتاب احمد اور بی جے پی سے ذاکر حسین امیدوار ہیں۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.