جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل کھڑی کے علاقہ بزلہ میں بھارتی فوج کے 23 آر آر نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اتنا ہی نہیں ساتھ میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔
بھارتی فوج کی 23 آر آر کی جانب سے لگائے گئے مفت طبی کیمپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ اس کیمپ کا اہتمام مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا، تاکہ انہیں مفت علاج اور ادویات فراہم کیا گیا۔
علاقہ کے مقامی لوگوں نے اس اقدام کی تعریف کی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو طبی سہولیات کا فقدان ہے لوگوں نے آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے کمپ لگانے کی گزارش کی ہے ۔