رامبن: جموں قومی شاہراہ کو کم سے کم وقت میں قابل آمد ورفت بنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر بھاری بھرکم مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکیں، مسافر و سیاح پھنس گئے ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں نے ان مسافروں کو اپنے گھروں میں جگہ دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکاروں نے لنگر کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ کوئی مسافر بھوکا نہ رہ سکے۔Srinagar National Highway close
وہیں درجنوں کی تعداد میں مسافر گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔ ایس ڈی ایم رام سو گیری نے مسافروں کے لئے گورنمنٹ ہائی اسکول رام سیوا میں ٹھہرنے کا انتظام کر رکھا ہے، جہاں کئی مسافروں کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کھانے پینے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Flood Water Enters Bemina Srinagar: باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سرینگر کے کئی علاقے زیر آب