ڈپٹی کمشنر رامبن شوکت اعجاز بٹ نے کہا کہ 'سب ڈویژن رامسو میں واحد گریڈ اسٹیشن تھا جو پوگل پرستان رامسو اور نیل کو بجلی سپلائی کرتا تھا۔ تاہم لوگوں کی شکایات تھی کہ علاقے میں کم وولٹیج اور بجلی کی کمی رہتی ہے۔'
عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے آگھڑال گریڈ اسٹیشن پر تیزی سے کام شروع کر کے مکمل کیا گیا جس سے بجلی کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
اس گریڈ اسٹیشن کے تین فیڈر ہیں دو کو چالو کیا گیا جن میں سے ایک سے پوگل اور ایک سے پرستان کو بجلی سپلائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سینابھتی، النباس ، مالیگام اور پوگل کے بجلی مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔