جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں واقع گھوڑا گلی دگن ٹاپ کشمیر کی کسی سیاحتی مقام سے کم نہیں ہے لیکن یہ حکومت کی نظروں سے کافی دور ہے۔
وہاں پر موجود لوگوں نے کہا کہ اس سیاحتی مقام پر حکومت کی جانب سے توجہ کی سخت ضرورت ہے۔
یہاں پر آئے ہوئے سیاحوں نے میڈیا سے بات کرتے ہو کہا کہ یہاں پر نہ پینے کا صاف پانی دستیاب ہے اور نہ ہی صفائی۔ جب بارش ہوتی ہے تو لوگوں کو گھروں کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ سالہ بچی کی انتظامیہ سے اپیل
سیاحوں نے بتایا کہ 'نہ یہاں پر کوئی شیڈ کا انتظام ہے اور نہ ہی سڑک ہے انہوں نے حکومت سے اس پر توجہ دینے کی مانگ کی ہے۔