ETV Bharat / city

رامبن میں فاریسٹ رائٹ ایکٹ شعور بیداری مہم - رینج آفیسر بانہال سجاد حسین

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے فاریسٹ رائٹ ایکٹ سے شعور بیداری کی جارہی ہے جس کے تحت بتایا جارہا ہے کہ کن لوگوں کو اس کا فائدہ ہوگا اور اس ایکٹ سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

رامبن میں فارسٹ رائٹ ایکٹ شعور بیداری سے متعلق گرام سبھا کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:03 PM IST

اس حوالے سے ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال کی پنچایت چملواس اپر میں ایک گرام سبھا منعقد ہوئی جس میں ہر طبقہ کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رامبن میں فارسٹ رائٹ ایکٹ شعور بیداری سے متعلق گرام سبھا کا انعقاد

فاریسٹ رائٹ ایکٹ سے کن لوگوں کو فائدہ ہوگا اور ان کے لیے کن لوازمات کا ہونا لازمی ہے، اس حوالے سے پروگرام سبھا میں محکمۂ جنگلات و محکمۂ مال کے ملازمین نے لوگوں کو مکمل جانکاری فراہم کی۔

اس سلسلے میں رینج آفیسر بانہال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ جن کا انحصار جنگلات پر ہے، وہ اپنے مال و مویشی لے کر کہیں بھی جاتے ہیں۔ 2005 کے بعد سے جہاں وہ مسلسل رہتے ہیں اور اپنے مال و مویشی لے کر جاتے ہیں انہیں اس ایکٹ سے فائدہ ہوگا جب کہ دوسرے طبقہ کے لوگوں کے لیے جن کی تین پشتیں وہیں رہ چکی ہوں یا 75 برس سے ان کا قبضہ ہونا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:رامبن: نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے سول سوسائٹی کی میٹنگ

علاقہ کے لوگوں نے اس گرام سبھا میں فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے مکمل جانکاری حاصل کی اور محکمۂ جنگلات کے ملازمین خاص طور سے رینج آفیسر بانہال سجاد حسین، محکمۂ مال کے ملازمین کے علاوہ سرپنچ چملواس اپر منیر احمد سہیل کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.