رامبن کے سب ڈویژن گول میں ان دنوں نہ صرف بجلی کی کمی ہے بلکہ پانی اور راشن کی بھی کمی دیکھی جارہی ہیں ۔
مقامی لوگوں نے ان حالات سے پریشان ہوکر انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مظاہرین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر زیادہ تر لوگ بی پی ایل زمرے میں آتے ہیں۔
ان غریبوں کو وقت پر راشن نہیں مل رہا ہے کہا فوڈ اسٹور گول سے زیادہ سے زیادہ راشن کی کالا بازاری کی جاتی ہے آفیسران کی ملی بھگت سے کوئی بھی آفیسر کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کررہا ہے۔
اسی سلسلے میں لوگوں نے آج بس اسٹینڈ گول پر دھرنا دیا سڑک جام کیا بعد میں ایس ڈی ایم گول و ایس ڈی پی او گول ایس ایچ او گول موقع پر پہنچے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی کہا کل اس بارے ایک اہم میٹنگ رکھی جائے گی جس میں تمام محکموں کو بلایا جائے گا۔
اس موقع پر گول کے سرپنچوں نے تحصیلدار گول کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہا کہ ہم نے تحصیلدار گول سے رابطہ کیا تھا کہا ہم نے لوگوں کے مسائل کے بارے شکایت کرنے کی کوشش کی آگے سے تحصیلدار گول نے تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی سرپنچوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس تحصیلدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے مزید کہا کہ اگر یہاں کی انتظامیہ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتی تو پھر ان آفیسران کو یہاں پر کس لیے تعینات کیا گیا ہے کہا یہاں پر کرپشن اس وقت عروج پر ہے یہاں پر رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔