جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہرہ پر ایک سڑک حادثہ میں دو خواتین سمیت آٹھ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق منی بس بٹوٹ سے رامبن کی طرف آرہی تھی کہ اسی دوران رامبن کے نزریک مہیاڑ کے مقام پر ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر کنٹرول نہ پاسکا جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کی نالی میں گر گئی۔
مقامی باشندوں اور پولیس نے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن میں علاج کے لیے داخل کرایا۔
زخمی افراد کی شناخت محمد سجاد (27) ولد بشیر احمد ساکنہ کنگا رامبن، کاکا رام (20)ولد تلسی رام ساکنہ رامگڑہ بگر ضلع ڈوڈہ ، آصف احمد (19)ولد مشتاق احمد ساکنہ کنگا رامبن، بستی کماری (27) زوجہ شبھم کمار ساکنہ بنطلاب جموں ،اتم چند (43)ولد رتن چند ساکنہ پپڑیہ ڈھلواس، فاطمہ بیگم (35) زوجہ محمد شفیع ساکنہ کروال، نانک چند (50) ولد مکند رام ساکنہ پرنوت رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔