رامبن: جموں و کشمیر کے رامبن کے دور دراز علاقہ بلیہوت میں ایک ودھان ایک نشان مہم میں شہید ہونے والے دیوی سرن شیبا اور بھگوان داس کی سمادھی کو گزشتہ رات ایک ٹھیکیدار کی جانب سے توڑے جانے کے بعد بلیہوت کے رہنے والے شہیدوں کے لواحقین نے علاقہ کی سرپنچ بلیہوت کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا۔ Ramban Shaheedi Smarak Demolition
شہداء کے لواحقین نے اپیل کہ شہیدی اسمارک توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جس کے بعد تحصیلدار رامبن موقع پر پہنچے اور اس جگہ کا جائزہ لیا۔ شہیدوں کے لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ شہیدوں کی یادگار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے اور اس جگہ کو شہیدوں کے نام کر کے اس کو عوام کے نام وقف کیا جائے۔ Kins of Martyred Raised Objection
بلہیوت کے مقامی افراد نے ضلع بی جے پی یونٹ و میونسپل کمیٹی رامبن پر دخل اندازی کا الزام لگایا کہ مفاد پرست عناصر شہیدوں کی یادگار کی جگہ دکانیں و دیگر تعمیر کرنا چاہتے ہیں جو ناقابل قبول ہے ۔تاہم تحصیلدار رامبن نے موقع پر پہنچ کر شہیدوں کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ اس جگہ پر متفق رائے سے ہی کوئی چیز تعمیر کی جائے گی جو شہیدوں کی نشانی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ Ramban Shaheedi Smarak Demolition
یہ بھی پڑھیں: Lack of Public Transport Facilities in Ramban: رامبن کے بلیہوت میں ٹرانسپورٹ نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان