مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہسرینگر سے جموں جانے والے مسافر درماندہ ہیں۔
ادھر سی آر پی ایف ذرایع کا کہنا ہے ، تحقیقات شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ یہ ایک سلنڈر دھماکہ ہوا ہے'۔
دوسری جانب 'ریڈ کراس' نامی این جی او کے ایک کارکن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیس سلینڈر دھماکہ نہیں بلکہ آئی ای ڈی دھماکہ تھا۔
نمائندے نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑیوں کا قافلہ جائے دھماکہ سے کچھ دوری پر تھی۔
نمائندے نے بتایا کہ جائے حادثے پر تمام سیکورٹی ایجنسیاں جانچ پڑتال کے لیے پہنچیں، تاہم انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کیا۔
وہی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ ایک سوچھی سمجھی سازش ہے کیونکہ انتخابات بھی نزدیک ہیں'۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔