جموں خطے کے ضلع رامبن میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پتنی ٹاپ قدرتی مناظر اور حسین وادی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے جسے آج سیاحوں کی آمد کے پیش نظر کھول دیا گیا جس کی خوبصورتی اور قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ ٹورزم کے اہلکاروں کے مطابق اگرچہ گذشتہ ماہ یہاں صرف چار سو سیاح آئے تھے۔ تاہم اس ماہ زیادہ سیاحوں کی آمد کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے ہی دن کثیر تعداد میں سیاحوں نے پتنی ٹاپ کا رخ کیا۔
اس موقعے پر سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے ملک کو بیرون ملک کے سیاحوں کو پتنی ٹاپ آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ' پتنی ٹاپ پرسکون جگہ ہے اور یہاں کے حالات بھی سازگار ہیں۔ کٹر ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے بعد ہر کسی کو پتنی ٹاپ آنا چاہیے'۔