پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹیمپو گاڑی زیر نمبت JK06 2675 راج گڑھ سے کاستی گڑھ جاری تھی،کہ اچانک گنوت کے مقام پر گاڑی سڑک سے لڑھک Accident In Ramban گئی۔
ٹیمپو گاڑی 250 فیٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد مواقع پر ہی ہلاک ہو Five People dead in Ramban گئے جبکہ دو شدید طور زخمی ہوگئے ہے۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ پولیس نے رسکو آپریشن شروع کر کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال راج گڑھ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان سے چار خواتین ہیں جو ہلاک شدہ اے ایس آئی غلام حسین کے آخری رسومات میں شرکت کر کے واپس گھر جارہے تھے۔
مزید پڑھیں:Ramban Road Accident: سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر حادثے میں دو افراد زخمی
ہلاک شدگان کی شناخت زاہدہ بانو دختر مشتاق احمد، روبینہ بیگم زوجہ جاوید احمد ،امینہ بیگم زوجہ عبدالرحمان ،اسیہ بانو دختر محمد ابراہم ساکن چھچھتر،ڈرائیور سجاد احمد ولد عبدالحمید وانی ساکن چکہ نسبت کے طور پر ہوئی۔وہیں زخمیوں کی شناخت محمد یاسین ولد محمد مشتاق ساکن چھچھتر اور خالد ولد محمد اقبال ساکن بیویار کاستی گڑھ کے طور پر ہوئی۔