ضلع راجوری کے کنڈی کے پولیس تھانے کے آس پاس دو الگ الگ دھماکوں کی آواز سنی Mysterious Blast in Rajouri گئی جس کے بعد پورے علاقہ کو فوج و پولیس نے محاصرے میں لیا ہے۔۔دھماکے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی شخص کو علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کےمطابق پولبس تھانے کے نزدیک دو الگ الگ دھماکوں کی آواذ سنای گئی ہے جس کے بعد فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا۔پولیس اور فوج کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو دھماکے، کم شدت والے ہفتہ کی شام راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں ہوئے جس کے بعد پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر مین روڈ کو بند کر دیا اور بازار کو بند کر دیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ بازار بند تھا اور سڑک سے گزرنے والی ٹریفک روک دی گئی تھی۔ پولیس دھماکوں کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر رہی ہے۔