ETV Bharat / city

راجکوٹ میں غیرقانونی کال سینٹر کا پردہ فاش - مزید کارروائی شروع

ریاست گجرات میں راجکوٹ پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے غیر قانونی کال سنٹر کا پردہ فاش کرکے نو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

راجکوٹ میں غیرقانونی کال سینٹر کا پردہ فاش

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:14 PM IST

گجرات میں راجکوٹ شہر کے ڈی سی بی علاقہ میں پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جمعرات کو ایک غیرقانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک لڑکی سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر الفا پلس کامپلیکس کی آٹھویں منزل پر واقع آفس پر جمعرات کی صبح چھاپہ مارا گیا، جہاں امریکی شہریوں کو دھوکہ دہی کے لیے کال سینٹر چلایا جا رہا تھا۔ اس دوران وہاں سے دس کمپیوٹر، دولیپ ٹاپ، تین وائی فائی راؤٹر، دس موبائیل فون سمیت تین لاکھ تین ہزار 600 روپے کے دیگر سامان ضبط کرکے ایک لڑکی سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ایک فرار ملزم کو پکڑنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.