ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں مبینہ طور پر سی اے ایف اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک کی موت جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کریا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
سندرراج نے بتایا کہ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے، سی اے ایف کے دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے اور ایک زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا، یہ واقعہ آج شام 4 بجے کے قریب فارسی گڑھ کے سی اے ایف کیمپ میں پیش آیا۔