اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ونداون سیکٹر 2 میں کام کرنے والے کچھ مزدور پیدل ہی چھتیس گڈھ کی جانب روانہ ہو گئے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کے بعد تمام کام بند ہو گئے تھے اور کام شروع ہونے کی امید میں ایک ماہ تک خالی بیٹھے رہے اور سارے پیسے بھی ختم ہو گئے۔ کھانے پینے میں بھی کافی مسکل آ رہی تھی، منگل کے روز ٹھیکیدار نے ہیمیں گھر سے بھی باہر نکال دیا۔
اس خبر کو دیکھتے ہوئے چھتیس گڈھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ای ٹی وی بھارت سے رابطہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت نے چھتیس گڈھ حکومت کو تمام حالات بتائے اور ان کے موبائل نمبر بھی مہیا کرائے، جس سے وہ ان سے رابطہ کر سکیں۔ اس کے بعد سرکاری محکمہ حرکت میں آیا اور مزدوروں کو واپس اسی جگہ پہنچا دیا گیا۔
دوسری طرف ، مزدوروں نے آج بتایا کہ ای ٹی وی بھارت کے اقدام کے ذریعہ انہیں کس طرح مدد ملی ، مزدوروں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کھانے پینے کے مکمل انتظامات ہوچکے ہیں اور ان کی روانگی کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ آج محکمہ ٹرانسپورٹ میں سے کچھ افسران اور ملازمین بھی ان سے ملنے آئے ، جنھوں نے ان کا نام اور پتہ نوٹ کیا ہے۔