ETV Bharat / city

نکسلیوں نے دو جے سی بی سمیت 6 گاڑیوں کو نذرآتش کیا - دو جے سی بی سمیت 6 گاڑیوں کو نذرآتش

سکما کے کوکنار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف دو جے سی بی سمیت چھ گاڑیوں میں نکسلیوں نے آگ لگا دی۔

Naxals have set ablaze 6 vehicles in sukma
نکسلیوں نے دو جے سی بی سمیت 6 گاڑیوں کو نذرآتش کیا
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 3:29 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ میں بدھ کے روز سکما کے علاقے کوکنار میں نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی 2 جے سی بی سمیت 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دراصل سکما کے نکسلی متاثرہ علاقے میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں اس علاقے میں پہنچائی گئی تھی۔

بدھ کو سڑک کی تعمیر کا کام ختم ہونے کے بعد شام کو تمام گاڑیاں کھڑی کر دی گئی تھیں جسے ایک درجن سے زائد نکسلیوں کے گروپ نے جلا دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بدھ کے روز نارائن پور ضلع میں ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی ٹیموں نے ابوجہماڈ کے جنگل میں نکسلیوں کے کیمپ کو مسمار کردیا ہے۔ نکسلیوں کے کیمپ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

فوجیوں نے کیمپ سے نکسلی ہتھیار ، گولہ بارود ، IED اور راکٹ لانچر بھی برآمد کیا۔ ڈیگلپٹی کیمپ کے قریب پہنچتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی کے بعد نکسل کیمپ چھوڑ کر فرار ہوگئے جب پولیس نے کیمپ میں تلاشی شروع کی تو نکسلیوں کے متعدد اسلحہ بھی برآمد کیے گئے۔

نکسل بارش کے دنوں میں ضلع نارائن پور کے علاقے ابوجھماڈ کے علاقے کو اپنا سب سے محفوظ زون سمجھتے ہیں۔ یہاں ناقابل رسائی پہاڑیوں اور بڑے دریاؤں اور ندیوں کی لپیٹ کی وجہ سے بہت سے علاقے جزیروں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.