ETV Bharat / city

عام لوگوں کے ساتھ مل کر مزدوروں میں راشن تقسیم

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مزدوروں کی مدد کے لئے سامنے آئے عام لوگ، ضلع انتظامیہ ہوا متحرک

متحرک
متحرک
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 10:37 PM IST

چھتیش گڑھ کے ضلع کانکیر میں مقامی لوگوں نے یومیہ مزدور کو کھانا تقسیم کیا ہے۔ اس سے قبل ای ٹی وی بھارت نے کانکیر میں مزدوروں کی حالت زار کے بارے میں اطلاع دی تھی، جن کے پاس کھانا اور دیگر ضروری اشیاء مہیا نہیں تھی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مزدوروں کی مدد کے لئے سامنے آئے عام لوگ

کانکر ضلع انتظامیہ نے ضلع میں مزدوروں کے لئے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کے یومیہ مزدوروں کے سامنے مشکلات کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ کے بعد، ریاست کے مختلف مقامات سے آنے والے نوجوانوں اور لوگوں نے انہیں کھانا اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کرایٔ ہیں۔

کووڈ 19 کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن نے مزدوروں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے ان مزدوروں کی حالت زار کو نمایاں طور پر ظاہر کیا تھا، جس کے بعد شہر سے آئے ہوئے نوجوان اور دیہی علاقوں کے لوگ غریب عوام کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔

لوگوں نے غریبوں اور مزدوروں کے درمیان چاول، سبزیاں اور دالیں جمع کرکے تقسیم کیں۔

ضلع انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان مزدوروں کو سامان کی فراہمی مسلسل ہوتی رہے۔

ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے ان ٹھیکیداروں سے بھی کہا ہے جنہوں نے انہیں کام کے لئے تعینات کیا ہے کہ وہ روزانہ مزدوروں کے لئے کھانے اور دیگر ضروری چیزوں کا انتظام کریں۔

ضلع انتظامیہ نے یومیہ مزدوروں کے لئے طبی سہولیات کا بندوبست کیا ہے اور ڈاکٹروں کو صحت کی جانچ پڑتال کے لئے ڈیوٹی پر مامور کیا ہے۔

کانکیر کے کلکٹر کے ایل چوہان نے کہا کہ اگر کنٹیکٹر کے ذریعہ کھانا فراہم نہیں گیا تو انتظامیہ کے ذریعہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت نے تمام مزدوروں کا معائنہ کیا اور ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی حالت مستحکم ہے، ان میں کسی بیماری کی کوئی علامت نہیں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.