ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ: سرکاری دفاتر کو سینیٹائز کرانے کے احکامات جاری

ریاست چھتیس گڑھ میں چیف سیکریٹری تمام متعلقہ افسران اور محکمہ جات کو ہدایت دی ہے کہ سبھی سرکاری دفاتر کو سینیٹیائز کیا جائے۔

chattisgarh
چھتیس گڑھ: سرکاری دفاتر کو سینی ٹائز کرانے کے احکامات جاری
author img

By

Published : May 2, 2020, 11:28 PM IST

چھتیس گڑھ حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ19) کی روک تھام کے لئے راجدھانی میں واقع سرکاری دفاتر سمیت ضلع اور میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری دفاتر میں مکمل طورپر سینی ٹائزیشن مہم چلا کر صاف ستھرائی رکھنے کی ہدایت دی ہے۔چیف سکریٹری آر پی منڈل نے اس سلسلہ میں ریاست کے تمام کلکٹر، پولیس سپرانٹنڈنٹ، ضلع پنچایت کے چیف افسر اور فاریسٹ افسر کو خط لکھ کر ان کے تحت آنے والے دفاتر میں مہم چلا کر سینی ٹائزیشن کرانے کی ہدایت دی ہے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ ’’کورونا وائرس (کووڈ19) کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب تمام سرکاری دفاتر میں کام نہیں ہو رہا ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر تمام دفاتر میں کام شروع کیا جائے گا۔ ابھی اس عالمی وبا کے کم ہونے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ ایسے حالت میں عام لوگوں، حکام اور ملازمین کی وسیع حفاظت کے نظریہ سے مہم چلاکر دفاتر کی صفائی ستھرائی اور ان کا سینی ٹائزیشن ترجیحی بنیادوں پر کرانا یقینی بنایا جائے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.