ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ طیارہ نے بھونیشور ہوائی اڈہ سے آج شام پانچ بجکر چھ منٹ پر پرواز کی تھی اور شام پانچ بجکر پچاس منٹ پر اسے رائے پور ہوائی ادہ پر اتارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 670 جہاز کے عملہ نے پرواز کے دوران طیارہ کے انجن کے پچھلے حصہ سے آگ کی لپٹیں نکلتی دیکھیں۔ حالانکہ کاک پٹ میں پائلٹ کے پاس آگ کی کوئی وارننگ نہیں آئی تھی۔ پائلٹ نے فوری طورپر انجن کے تمام فائر ایکٹنگوئشر چالو کردیئے اور طیارہ کو ایمرجنسی حالت میں رائے پور ہوائی اڈہ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ کے انجن میں آگ کی وجہ انجن بلیڈ کا ٹوٹنا اور انجن میں ایندھن کا زیادہ جاناہوسکتا ہے۔ انجینئرنگ دستہ ابھی آگ لگنے کے اسباب کی جانچ کررہا ہے۔
آخری خبر ملنے تک طیارہ رائے پور میں ہوائی اڈہ کے رن وے پر کھڑا تھا اور مسافروں کو ممبئی بھیجنے کامتبادل انتظام ہونے تک ٹرمنل بلنڈنگ میں رکھا گیا تھا۔
انجن میں آگ کی وجہ سے ہنگامی حالت میں رائے پور میں ایئر انڈیا کا طیارہ اترا - ایئر انڈیا
سرکاری طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کمپنی ایئر انڈیا کے جمعہ کو بھونیشور سے ممبئی جارہے ایک طیارہ کے انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے اسے ایمرجنسی حالت میں رائے میں اتارا گیا۔ طیارہ میں 182مسافرسوار تھے، جنہیں محفوظ نکال کر رائے پور ہوائی اڈہ کی ٹرمنل بلڈنگ میں لے جایا گیا ہے۔

g
Conclusion: