ETV Bharat / city

کانگریس نے ایڈوانس تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کا وعدہ کیا - ترقی پسندانہ پالیسیوں کے لیے پرعزم

کانگریس پارٹی نے پیر کے روز ووٹرز سے مناسب اور جامع تعلیمی پالیسی کے لیے آئندہ کونسل انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی امیدواروں کے لیے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

Congress promises to implement advanced education policy

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:58 PM IST

کانگریس کے ترجمان گوپال تیواری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمگیر بھائی چارے کے نظریے کی بنیاد پر تعلیمی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے جو سائنسی اقدار پر مبنی ہے اور یہ ذات اور نسل پر مبنی ایک رجعت پسندانہ پالیسی کی طرح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قانون ساز کونسل میں آئین اور ترقی پسندانہ پالیسیوں کے لیے پرعزم امیدواروں کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر تیواری نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی رجعت پسندانہ پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے جو ملک کو 16 ویں صدی کے سیاہ دور میں واپس پھینک دے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے اجودھیا میں تقریر اور نئی تعلیمی پالیسی کے ایک ہی سر ہیں۔

کانگریس لیڈر نے ذکر کیا کہ آزادی کے بعد تعلیمی پالیسیوں کے سبب غیر ممالک میں لاکھوں نوجوانوں نے بھارت کانام روشن کیا ہے۔

مسٹر تیواری نے الزام لگایا کہ بی جے پی ان پالیسیوں کو ناکام بنانے اور ذات، مذہب ونسلوں کی بنیاد پر ایک رجعت پسندانہ تعلیمی ماڈل نافذ کرنے اور متمول طبقے کے مفادات کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مہاراشٹر قانون ساز قونسل کےانتخابات کے لیے سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی ہے۔ پانچ سیٹوں کے لیے انتخابات یکم دسمبر کو ہوں گے۔ کونسل کی پانچ سیٹیں 19 جولائی سے ہی خالی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.