ETV Bharat / city

چاروں اسمارٹ سٹی کا کام جلد شروع ہوگا: سریش شرما

بہار شہری ترقی کے وزیر سریش شرما نے اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار کی چاروں اسمارٹ سٹی کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا'۔

Work on four smart cities will begin soon
چاروں اسمارٹ سٹی کا کام جلد شروع ہوگا: سریش شرما
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 10:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:43 PM IST

بہار قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کا دوسرا روز ہنگامہ سے شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف نے کانٹریکٹ پر بحال اساتذہ کے لیے یکساں کام یکساں تنخواہ (اجرت) کا معاملہ اٹھایا جبکہ آر جے ڈی نے تحریک التوا کا نوٹس دیا جسے قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین ہارون رشید نے نامنظور کر دیا۔

چاروں اسمارٹ سٹی کا کام جلد شروع ہوگا

وقفہ صفر کے دوران شہری ترقیات کے وزیر سریش شرما، اسمارٹ سٹی سے متعلق کئی سوالوں سے گھر گئے، سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پٹنہ، بھاگلپور، مظفرپور اور بہار شریف میں اسمارٹ سٹی کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔'

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہری ترقیات کے وزیر سریش شرما نے کہا کہ 'ہم نے نہ صرف یقین دہانی کرائی ہے بلکہ اسمبلی میں اس سلسلے میں بتایا کہ اب تک کتنا ٹینڈر ہو چکا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کام میں تاخیر ہوئی تھی اس کے کئی وجوہات ہیں۔ اب کام تیزی سے چل رہا ہے۔ جتنا فنڈ مرکز سے ملا ہے اس کو تین چار مہینے کے اندر ٹینڈر نکال کر پورا کرلیا جائے گا۔

اراکین ایوان میں الزام لگایا تھا کہ اس کے لیے اب صرف تین برس کا وقت بچا ہے اور اب تک اسمارٹ سٹی کا کام شروع ہی نہیں ہوا ہے تو اس کے جواب میں وزیر نے کہا کہ تین برس کا وقت نہیں ابھی ہمارے پاس پانچ برس کا وقت ہے۔ اس درمیان ہم ان چاروں اسمارٹ سٹی کا کام پورا کرلیں گے'۔

پٹنہ اسمارٹ سٹی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ کئی قانونی معاملے چل رہے تھے۔ جس کی وجہ سے کام بند ہے ان مسئلوں کو بھی حل کیا جارہا ہے۔ بہت جلد کا حل ہو جائے گا اور کام زمین پر نظر آنے لگے گا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.