ETV Bharat / city

گوپال گنج میں کشتی حادثہ ، خاتون سمیت پانچ افراد کی ڈوبنے سے موت

ریاست بہار میں صلاحیت سے زیادہ افراد کے کشتی میں سوار ہونے کی وجہ سے کشتی بے قابو ہوکر ندی میں ڈوب گئی۔

گوپال گنج میں کشتی حادثہ ، خاتون سمیت پانچ افراد کی ڈوبنے سے موت
گوپال گنج میں کشتی حادثہ ، خاتون سمیت پانچ افراد کی ڈوبنے سے موت
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 8:59 PM IST

ریاست بہار میں گوپال گنج ضلع کے ویشمبھر پور تھانہ علاقہ میں پیر کو مقامی ندی میں ایک کشتی ڈوب جانے سے خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ ’’رامجی تابھوج چھاپر گاؤں کے نزدیک کرتا دھام مندر کے پاس میلہ لگا ہوا تھا، میلے میں شامل ہونے والے لوگ کشتی میں سوار ہوکر مقامی ندی عبور کرکے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ صلاحیت سے زیادہ افراد کے کشتی میں سوار ہونے کی وجہ سے کشتی بے قابو ہوکر ندی میں ڈوب گئی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں پانچ افراد موت واقع ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بھاگلپور: جشنِ آزادی پر مشاعرہ کا اہتمام

ذرائع نے مرنے والوں کی شناخت پون کمار (10) ، آکاش کمار (12) ، ونود (09) اور پشپا دیوی (28) کے طور پر کی ہے۔

مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں بر آمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے صدرا سپتال بھیج دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی پر اپنے اسلاف کی قربانیاں نئی نسلوں تک پہنچائیں

متوفیہ پشپا دیوی کے چار سالہ بیٹے سرشٹی کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ کئی افراد کو گاؤں والوں کی مدد سے ندی سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.