ETV Bharat / city

Ramazan 2022: رمضان المبارک کی آمد سے پٹنہ کا سبزی باغ پُررونق - پٹنہ خبر

گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبزی باغ کا علاقہ بے رونق سا ہو گیا تھا، مگر اس بار سبھی خوش ہیں، یہاں کی مارکیٹ طرح طرح کے ساز و سامان سے سجی ہوئی ہے، یہاں باقرخوانی، شیرمال، پاپا بسکٹ، سیوئی، کھجور اور شربت کی خریداری سب سے زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ تسبیح، قرآن، جائے نماز، دسترخوان اور رنگ برنگی ٹوپیوں سے بھی مارکیٹ سجا ہوا ہے، دوسرے اضلاع سے آنے والے لوگ ایک بار سبزی باغ کا رخ ضرور کرتے ہیں اور کچھ نہ کچھ خریداری کر کے جاتے ہیں۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture

سبزی باغ  پُررونق
سبزی باغ پُررونق
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 12:56 PM IST

ماہِ صیام عالمِ اسلام پر سایہِ فگن ہو چکا ہے، اس مہینے کی برکت سے چہار جانب روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، مساجد مصلیان سے بھری ہوئی ہیں تو وہیں بازاروں کی رونق میں بھی اضافہ ہوا ہے، دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ کو پورے بہار میں ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے، یوں تو عام دنوں میں بھی یہ علاقہ گل گلزار رہتا ہے، مگر اس علاقے کی تصویر اور تقدیر مبارک مہینے کے آغاز سے اور بھی زیادہ بدل جاتی ہے. سبزی باغ میں ہر وہ تمام ضرورت کی چیزیں مہیا ہوتی ہیں جس کی ضرورت عام انسانوں کو ہوتی ہے۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture

سبزی باغ پُررونق

گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ علاقہ بے رونق سا ہو گیا تھا مگر اس بار سبھی خوش ہیں، یہاں کی مارکیٹ طرح طرح کے ساز و سامان سے سجی ہوئی ہے، یہاں باقرخوانی، شیرمال، پاپا بسکٹ، سیوئی، کھجور اور شربت کی خریداری سب سے زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ تسبیح، قرآن، جائے نماز، دسترخوان اور رنگ برنگی ٹوپیوں سے بھی مارکیٹ بھری رہتی ہے۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے لوگ ایک بار سبزی باغ کا رخ ضرور کرتے ہیں اور کچھ نہ کچھ خریداری کر کے جاتے ہیں. سبزی باغ میں شام کا وقت روح پرور ہوتا ہے، جب ایک ساتھ کئی مساجد میں مغرب کی اذان ہوتی ہے تو سننے والوں پر ایک عجیب کیفیت کا احساس ہوتا ہے، شام کے وقت افطار اور پھل کی خریداری کے لئے بھی لوگوں کی خاصی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Ramadan is a month of patience: 'رمضان المبارک غم خواری اور صبر کا مہینہ ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.