ETV Bharat / city

قانونی طریقے سے طویل لڑائی لڑیں گے: چراغ - chirag paswan slams uncle pashupati paras

لوک جن شکتی پارٹی میں جاری تنازع پر ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے در عمل کا اظہار کیا اور وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' جب ہنومان رام سے مدد مانگے: تو رام کاہے کا، ہنومان کاہے کا'۔

chirag paswan attack uncle pasusupati paras

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:30 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) (LJP) میں شدید سیاسی ہنگامے کے دوران ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان Chirag Paswan نے پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس طلب کی۔ اس دوران انہوں نے پارٹی میں جاری سیاسی تنازع پر کہا کہ' انہیں ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے کہ ان کے چچا ایسا کریں گے۔

ویڈیو

پارٹی ذرائع کے مطابق پشو پتی پارس کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ پرنس راج ، چندن سنگھ ، وینا دیوی اور محمود علی قیصر بھی پٹنہ جائیں گے۔ وہیں ایل جے پی کا قومی ایگزیکٹیو اجلاس بلایا جائے گا، جس میں مسٹر پاسوان کو قومی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور پشو پتی پارس کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اسی درمیان چراغ پاسوان نے پارٹی آفس میں آج پریس کانفرنس طلب کی اور پارٹی میں جاری سیاسی تنازع پر کہا کہ' حالیہ تنازع سے انہیں ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے، اس موقع پر انہوں نے مذکورہ تنازع کو کورٹ تک لے جانے کا عندیہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ' وہ پارٹی کی بقا کے لیے کورٹ تک جائیں گے۔'

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' جب ہنومان رام سے مدد مانگے: تو رام کاہے کا، ہنومان کاہے کا'۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں چراغ پاسوان نے خود کو وزیر اعظم کا ہنومان بتایا تھا اور وزیر اعظم مودی کو رام کہا تھا، تاہم حالیہ تنازع کے بعد وہ وزیر اعظم سے ناراض نظر آرہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.