ETV Bharat / city

کل جماعتی میٹنگ کی تجاویز پر اقدامات اٹھائے جائیں گے: نتیش

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:35 PM IST

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔

nitish kumar
نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ کورونا بحران پر تبادلہ خیال کے لئے گورنر کی صدارت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے موصول تجاویز کی بنیاد پر قدم اٹھائے جائیں گے۔

کمار نے جمعرات کو یہاں آئی جی آئی ایم ایس میں کورونا کا دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ گورنر سطح پر سبھی جماعتوں کی میٹنگ ہونی چاہئے۔ انہوں نے گورنر سے اجلاس کیلئے درخوست کی ہے۔ 17 اپریل کو گورنر کی قیادت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں سبھی لوگوں کی جو تجاویز آئیں گی اس کی بنیاد پر قدم اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار: سرکاری ہسپتال میں بڑی لاپرواہی، بیڈ کے انتظار میں مریضوں کی موت

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے متعلق ایک ایک چیز پر نظر رکھی جارہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ کورونا جانچ کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ جانچ ہوگی اتنی ہی متاثرین کی تعداد کا پتہ چل پائے گا جن علاقوں میں انفیکشن کا پتہ چل رہا ہے ان علاقوں پر خاص نظر رکھی جارہی ہے۔

کما رنے کہا کہ آر ٹی پی سی آر جانچ کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ کورونا جانچ کی تعداد ریاست میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ کرائی جارہی ہے اسے اور بھی بڑھایا جائے گا۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری بھی کرائی جائے گی تاکہ کورونا انفیکشن کا اثر لوگوں پر کم سے کم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ملک کے سبھی ریاستوں میں پھیل رہا ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ لوگ آ جا رہے ہیں۔ بہار میں باہر سے آنے والے لوگوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.