مذکورہ باتیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے ارریہ کے جوکی ہاٹ کے میدان میں منعقد ایک اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین، بوڑھے بچے شامل ہوئے اور اس قانون کے مخالفت میں نعرہ بلند کی۔
اخترالایمان نے کہا کہ 'اس سیاہ قانون کو لانے میں جتنے گنہگار مودی و امت شاہ ہیں اس سے کہیں زیادہ گنہگار ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی ہیں۔ اختر الایمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت تانا شاہ والا کردار ادا کر رہی ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں کبھی بھی ظالمانہ و جابرانہ حکومت نہیں رہی ہے، اوپر والے نے اسے عرش و فرش پر پٹکا ہے'۔