ETV Bharat / city

Panchayat Election in Gaya: نکسل متاثرہ علاقوں میں ووٹنگ کرانا بڑا چیلنج

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:44 PM IST

ضلع گیا میں ممنوعہ بھاکپا ماووادی نکسلیوں کی بندی کے دوران کل بدھ کو آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ گیا میں پنچایت الیکشن (Panchayat Election) کے سات مرحلے کی ووٹنگ اور کاؤنٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

Panchayat Election in Gaya
نکسل متاثر علاقوں میں ووٹنگ کرانا بڑا چیلنج

آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ انتہائی نکسل متاثر علاقوں میں ہونا ہے، جسکے سبب پولیس کے سامنے واردات کے بغیر انتخابات کرانا بڑا چیلنج ہے۔

ضلع گیا میں کل بدھ کو دو بلاکس امام گنج اور ڈومریا میں پنچایت انتخابات کے تحت ووٹنگ ہونی ہے۔ یہ دونوں بلاکس ضلع کے سب سے زیادہ حساس اور نکسل متاثر ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں گزشتہ چودہ نومبر کو نکسلیوں نے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کو پھانسی دے کر ہلاک کیا تھا۔

نکسلیوں نے اس علاقے میں اب تک چار مرتبہ پرچہ چسپاں کر کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی آج 23 نومبر سے نکسلیوں کی طرف سے بہار اور جھارکھنڈ و جھتیس گڑھ کو تین دنوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایسی صورت حال میں ضلع کے سب سے حساس بلاکس میں ووٹنگ کرانا نہ صرف الیکشن کمیشن کے لیے چیلنج ہے بلکہ پولیس کے لئے بھی بڑی مصیبت ہے۔ نکسلیوں کی بندی کے پہلے دن امام گنج اور ڈومریا بلاک کے سبھی بازار بند رہیں۔ نکسلیوں کا خوف ایسا ہے کہ ایک بھی سواری گاڑی نہیں چلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: پنچایت الیکشن میں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے کہا کہ ان دونوں بلاکس میں پرامن انتخاب کرانا تو بڑا چیلنج ہے، تاہم پولیس نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پرامن ماحول میں ووٹنگ کرانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

آج سے ہی سبھی سینٹرز پر پولیس کی تعیناتی ہے، سرچ آپریشن رات بھر چلے گا۔ خاص طور پر وہ علاقے جو جھارکھنڈ سے متصل ہے اسلئے سبھی جنگلی علاقوں کی سرحد پر سختی ہے۔ جنگل اور پہاڑوں کے درمیان نکسلیوں کے چھپے ہونے کے زیادہ معاملات پیش آتے ہیں، اسلیے جنگلی علاقوں پر خصوصی نگاہ ہوگی۔ سی آر پی ایف، ایس ایس بی اور ضلع پولیس کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.