ETV Bharat / city

ارریہ: لاک ڈاؤن میں پوسٹ آفس کے سامنے لوگوں کا مجمع

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر حکومت، ضلع انتظامیہ اپنے طور پر عوام کو بیدار کر رہی ہے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے سماجی دوری پر عمل کریں، مگر ایسا لگتا ہے کہ احتیاط برتنے کی اپیل کا اثر کہیں ہو رہا ہے تو کہیں اس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے۔

ارریہ: لاک ڈاؤن میں پوسٹ آفس کے سامنے لوگوں کا مجمع
ارریہ: لاک ڈاؤن میں پوسٹ آفس کے سامنے لوگوں کا مجمع
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:19 PM IST

ملک سمیت پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس وبا سے جوجھ رہی ہے، اس کے بچاؤ کے لئے سماجی دوری ہی واحد ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ارریہ: لاک ڈاؤن میں پوسٹ آفس کے سامنے لوگوں کا مجمع

ایسا ہی ایک نظارہ ارریہ کے ضلع کلکٹریٹ سے محض چالیس سے پچاس میٹر کی دوری پر واقع پوسٹ آفس کا ہے یہاں لوگ جن دھن منصوبہ کے تحت کھاتہ کھلوانے آئے ہیں مگر کھاتہ کھلوانے کے نام پر سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، پوسٹ آفس احاطے میں بیک وقت سو سے ڈیڑھ سو لوگ ایک ساتھ جمع ہیں جو کھاتا کھلوانے پہنچے ہیں۔

ان میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جو دور دراز سے سفر کر کے یہاں پہنچی ہے، مگر انہیں سنبھالنے کے لئے ایک بھی خاتون پولس نہیں ہے، یہاں صرف مرد پولیس ہیں جو انہیں واپس گھر جانے کو بول رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہاں خواتین سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ہم لوگ کئی دنوں سے کھاتہ کھلوانے کے لئے دوڑ رہے ہیں مگر ہمیں صرف ٹہلایا جا رہا ہے، آج بھی ہمیں بلایا گیا تھا ہم لوگ دور دراز سے آتے ہیں اور پھر ہمیں واپس کر دیا جاتا ہے، کھاتا کھلوانے آئے ایک شخص نے کہا کہ ہم لوگوں کو ہمارے علاقے کے بلاک پوسٹ آفس سے بتایا گیا کہ کھاتا یہاں نہیں ہیڈ آفس میں کھل رہا ہے وہاں جائیں، اب جب اتنی بھیڑ ایک ساتھ جمع ہوگی تو سوشل ڈسٹنسنگ پر کیسے عمل ہوگا۔

وہیں پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر اودھیش کمار نے بتایا کہ ہر بلاک و پنچایت کے پوسٹ آفس میں کھاتہ کھل رہا ہے مگر بھیڑ یہاں لگائی جا رہی ہے، اتنے لوگوں کو سنبھالنے کے لیے ہمارے پاس اتنے پولیس اہلکار دستیاب نہیں ہیں۔ جس وجہ سے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

بہرحال یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ضلع انتظامیہ اپنے علم میں لاکر عوام کے اس کنفیوژن کو دور کرے تاکہ کہیں بھی اس طرح سے بیک وقت بھیڑ جمع نہ ہو، یہ ذمہ داری سماجی طور پر بھی ہر شخص کی ہے کہ وہ صحیح معلومات حاصل کر اپنے کام کو انجام دے تاکہ سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح سے عمل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.