لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر گاٶں والوں نے پہلے جم کر پیٹا پھر اس کے سر کے بال مونڈ کر اس کا ویڈیو بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر واٸرل کر دیا گیا۔
لڑکی سے چھیڑچھاڑ پر لڑکے کی سخت پٹائی اطلاع کے مطابق یہ واٸرل ویڈیو 10 فروری کا ہے۔ لڑکے پر گاٶں والوں نے الزام عائد کیا کہ جب لڑکی ہینڈ پاٸپ پر پانی لینے گٸ تو وہ شخص لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'لڑکا، لڑکی آپس میں محبت کرتے تھے۔ لڑکا پہلے بھی لڑکی کو لے کر بھاگا تھا جس کی وجہ سے وہ جیل بھی جا چکا ہے۔' مزید پڑھیں:اروند کیجریوال کی حلف برداری آج
انہوں نے کہا کہ 'پورے معاملہ کی جانچ ہو رہی جلد کارروائی بھی ہوگی۔'