ETV Bharat / city

گوپال گنج: کسان سبزیاں دریا میں پھینکنے پر مجبور

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 5:56 PM IST

ایک خاتون کسان روتے ہوئے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو لاکھ روپے کا قرض لیکر کھیتی کی اب جبکہ لوکی کھیت میں تیار ہو گئی ہے تو فروخت نہیں ہو پا رہی ہے۔

vegetable farmers are facing trouble due to lockdown in gopalganj
گوپال گنج: کسان سبزیاں دریا میں پھینکنے پر مجبور

کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی ملازمت ختم ہو گئی ہے۔ ضلع کے سبزیوں کے کاشتکاروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جب لاکھوں روپے کی لاگت سے کی گئی کاشتکاری تیار ہو گئی، تب انہیں لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، کسان اپنی سبزیوں کو ندی میں پھینکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

vegetable farmers are facing trouble due to lockdown in gopalganj
کسان سبزیاں دریا میں پھینکنے پر مجبور

گوپال گنج ضلعی صدر مقام سے 20 کلومیٹر دور دیارا کے علاقے میں بیشتر کاشتکار دریائے گنڈک کے کنارے بڑے پیمانے پر لوکی ، کھیرا اور کریلا کی کھیتی کرتے ہیں۔ کاشتکار سبزیوں کی کاشت کے لئے لاکھوں روپے لگا کر اپنا روزگار کرتے ہیں۔ یہاں کی لوکی دوسرے اضلاع میں بھی سپلائی کی جاتی ہے۔

farmer
کسان

ایک کسان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر نہیں آرہے ہیں اور نہ ہی گاڑیاں چل رہی ہیں۔ سبزیاں فروخت نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے کسان سبزیاں دریائے گنڈک میں پھینکنے پر مجبور ہیں۔

اسی دوران ، ایک خاتون کسان راجیشوری نے روتے ہوئے کہا کہ اس نے دو لاکھ روپے کا قرض لے کر کھیتی شروع کی۔ اب جبکہ لوکی کھیت میں تیار ہو گئی ہے تو فروخت نہیں ہو پا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.