پنڈت دن دیال نگر۔گیا ریلوے کھنڈ پر ایک نامعلوم شخص کی کٹ کر موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ حادثہ گیا۔ پنڈت دن دیال نگر ریل کھنڈ پر پیش آیا ہے۔
دوپہر ٹرین کی زد میں آنے سے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص کی موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہونچی ریلوے پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لےکر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ یہ معاملہ درگاوتی اسٹیشن کے قریب کا ہے۔