ETV Bharat / city

'رمضان المبارک میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں' - imarat shariah patna news

ریاست بہار کی ملی تنظیموں نے مسلمانوں سے رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Ulema appeal to Muslims to follow lockdown norms during Ramadan
رمضان المبارک میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 3:01 PM IST

امارت شریعہ بہار کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' رمضان المبارک عبادت، تراویح، روزہ، غریب اور پریشان حال کے ساتھ ہمدردی کرنے کا مہینہ ہے۔ اپنی روحانیت اور اخلاق و کردار کو بلند کرنے کا مہینہ ہے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ ان تمام عبادتوں کا اہتمام کریں لیکن لاک ڈاؤن کی پابندی پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہ کر۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' ابھی پوری دنیا کورونا وائرس کے وبا سے تو دوچار ہے۔ بھارت بھی اس سے متاثر ہے۔ حکومت نے اس سے بچنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے'۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ ہم اس پر کرتے ہوئے گھروں میں قیام کریں'۔

انہوں تراویح کی نماز بھی اپنے گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی۔ مزید تراویح بھی اپنےگھر کے لوگوں کے ساتھ ہی پڑھیں باہر والوں کے ساتھ نہ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچنا اپنا مذہبی اور سماجی فریضہ ہے جسے ہر شخص کو پورا کرنا چاہیے'۔

ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ ملی تنظیموں اور سرکار کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ مبارک اور مقدس مہینہ تمام تر عبادتوں کے ساتھ گزرے گا لیکن ان پابندیوں کے ساتھ بھی گزرے گا'۔

ریاست کے معروف عالم دین اور ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ریاست اور ملک کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے یعنی روزے رکھیں لیکن تراویح اور فرض نماز کی ادائیگی اپنے گھروں پر رک کر کریں'۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد کے ساتھ بھی تراویح اور فرض نماز جماعت کے ساتھ ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس لیے اس کا خاص خیال رکھیں۔ اور مقامی طور پر اس میں کبھی بھی کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو یہ بہت ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.