پولیس ذرائع نے بتایا کہ اروت گاؤں کے رہنے والے فیروز یادو (37) کو اس کے بھائیوں کے ساتھ اراضی کے تعلق سے تنازع چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں فیروز کو اس کے بھائی کندن یادو اور شمس یادو گزشتہ شب گھر سے بلا کر بات چیت کرنے کے بہانے اسے ویران جگہ پر لے گئے اور پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا۔
فیروز کا دونوں بھائیوں کے ساتھ تین دن پہلے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے بیان پر کندن اور شمس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے دونوں ملزم فرار ہیں۔ پولیس دونوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بهارشریف صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔