ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا ہیڈکوارٹر میں ہوٹل کوبیر میں گیس لیکیج کے دوران آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی اور اس میں تین لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع ہے۔
تینوں زخمیوں کو بھبھوا میں پراٸمری علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسٹیڈیم گیٹ کے ٹھیک سامنے ہوٹل کوبیر ہے، جہاں ہوٹل میں ٹھہرے لوگوں کے لیے باورچی خانہ میں کھانا بنایا جا رہا تھا۔ اسی دوران سیلینڈر سے گیس لیک ہونے لگی۔ جس سے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ میں ہوٹل کے مینیجر سمیت دو دیگر ملازم زخمی ہو گئے۔