ETV Bharat / city

مہا گٹھ بندھن میں دلتوں اور پسماندہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں: سشیل - وکاس شیل انسان پارٹی

بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے سیٹوں کی تقسیم میں نظراندازی سے ناراض وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اس اتحاد میں دلتوں، پسماندہ اور نہایت پسماندہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

sushil kumar modi
سشیل کمار مودی
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 10:18 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مسٹر مودی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ ’مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم سے واضح ہے کہ وہاں دلتوں۔ پسماندہ۔ نہایت پسماندہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنے جیسی بدعنوان اور کنبہ پرور پارٹی کانگریس کو سب سے بڑا حصہ دیا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں آر جے ڈی اور کانگریس کو دینے کے بعد باقی سیٹیں ان بائیں بازو کی جماعتوں کو جنگل راج کی حمایت میں وفادار ی کے عوض ملی ہیں۔ یہ وہیں ہیں جو بہار میں کسان کے کھیت جلاتے رہے، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہندستان کو توڑنے کے نعرے لگاتے رہے اور تجاوزات کرنے والے چین کو لال سلام بھیجتے رہے۔

مسٹر مودی نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پٹنہ میں 74لاکھ روپے کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر کی گاڑی پکڑی گئی۔ پورنیا میں اسمبلی انتخابات کا ٹکٹ پانے کے لئے پیسے دینے کے باوجود ایک آر جے ڈی کارکن کا قتل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے صدر لالوپرساد یادو نے پارٹی کو جوسنسکار دیئے ہیں وہ واضح طورپر نظر آرہے ہیں۔ وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی کو دیر سے پتہ چلا کہ آر جے ڈی ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان ہے۔

خیال رہے کہ مہا گٹھ بندھن نے سنیچر کو کیے گئے سیٹوں کے اعلان میں آر جے ڈی کو 144، کانگریس کو 70 اور بائیں بازو کی جماعتوں کو 29 سیٹیں دی ہیں لیکن طویل عرصہ سے ساتھ ر ہی ایک دیگر اتحادی جماعت وی آئی پی کو دی جانے والی سیٹوں کا ذکر تک نہیں کیا۔ اس سے ناراض وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی نے مہاگٹھ بندھن سے نہ صرف ناطہ توڑ لیا بلکہ بہار کی تمام 243 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے ایک دیگر ٹوئٹ میں مہا گٹھ بندھن کی اتحادی جماعت کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس اب ڈاکٹر راجندر پرساد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اورج جگجیون رام کی پارٹی نہیں رہی۔ وہ راہل گاندھی کو وزیراعظم اورتیجسوی پرساد یادو کو وزیراعلی بنوانے کے لئے کام کرنے والی رابطہ عامہ (پی آر) کمپنی بن کر رہ گئی ہے۔ اس پی آر کمپنی کا خرچہ، چینی چندہ اور منی لانڈرنگ سے لیکر ٹکٹ فروخت کرنے تک کے کاموں سے چلتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.