ETV Bharat / city

مرکزی ٹیم کا بہار کے سیلاب متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ - بہار کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی چھ رکنی مرکزی ٹیم نے منگل کو بھاگلپور، کھگڑیا، بیگو سرائے اضلاع کا ہوائی سروے کیا اور متعلقہ اضلاع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:37 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری آر کے سنگھ کی قیادت میں چھ رکنی ٹیم نے بیگو سرائے، کھگڑیا، بھاگلپور اضلاع میں سیلاب سے ہوئے نقصانات کا ہوائی سروے کے ذریعہ جائزہ لیا۔ اس کے بعد ٹیم نے بھاگلپور ضلع کے سیلاب متاثرہ اسماعیل پور، نوگچھیا اور سبور کے مقامات کا معائنہ کرنے کے دوران مقامی افسران اور متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔

اس کے بعد ٹیم کے اراکین نے مقامی ضلع کلکٹریٹ میں متعلقہ اضلاع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے سیلاب سے ہوئے جان و مال کے نقصان اور امدادی کاموں پر اہم گفتگو کی۔ اس دوران بھاگلپور اور مونگیر کے کمشنر پریم سنگھ مینا نے بیگو سرائے، کھگڑیا اور بھاگلپور اضلاع کی جغرافیائی صورتحال سے آگاہ کراتے ہوئے ان اضلاع کے زیادہ تر بلاکوں میں سیلاب سے ہوئے نقصان اور راحت کاموں کی مکمل جانکاری دی۔

مزید پڑھین: گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی

وہیں ان اضلاع کے آفات مینجمنٹ محکمہ کی جانب سے سیلاب سے ہوئے نقصانات سے متعلق ایک جامع پرزنٹیشن بھی دکھایا گیا ۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.