ETV Bharat / city

اسلامی قانون کی روح انسانی جانوں کی حفاظت ہے : علماء کرام - پیام انسانیت فورم کے ضلع صدر مولانا مصور عالم ندوی

رمضان المبارک 2020 میں کورونا وائرس کے پیش نظر اسلامی احکام کی ادائیگی احتیاط کے ساتھ کی جائے۔ ارریہ کے علماء کرام کی طرف سے چند ضروری امور پر مشتمل مسلمانان ارریہ کی خدمات میں یہ اہم گزارش پیش کی گئی ہے۔

The spirit of Islamic law is the protection of human lives
اسلامی قانون کی روح انسانی جانوں کی حفاظت ہے : علماء کرام
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:49 PM IST

جیسے رمضان المبارک کا چاند اپنے اپنے گھروں کی چھتوں سے آج بعد نماز مغرب تنہا تنہا دیکھنے کی کوشش کریں، میدانوں میں بھیڑ نہ لگائیں اور اگر چاند نظر آ جائے تو گھروں کے اندر ہی نماز تراویح کا اہتمام کریں.

پیام انسانیت فورم کے ضلع صدر مولانا مصور عالم ندوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ،بھارت کے اندر اس کی میعاد فی الحال 3 مئی 2020 تک ہے۔ آگے کے حالات کا ابھی کوئی علم نہیں جبکہ روزوں کا اہتمام آج یا کل سے شروع ہو جائے گا، ایسے میں ہر سطح سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے.

آزاد اکیڈمی ہائی اسکول کے استاذ الحاج ارشد انور الف نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں دن میں روزہ اور رات میں قیام لیل مثلاً تراویح کی با جماعت ادائیگی وغیرہ کا سلسلہ سنت موکدہ اور طریقہ متوارثہ کے طور پر پوری اسلامی دنیا میں رائج ہے۔ ہمیں اسلامی احکام کی پیروی بھی کرنی ہے اور لاک ڈاؤن کے ملکی قانون اور حفاظتی نقطہ نظر کو بھی پیش نظر رکھنا ہے، اس کے لیے مناسب طریقہ کار کا اختیار کرنا دانشمندی میں شمار کیا جائے گا.

جمعیۃ علما ہند ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ اسلامی قانون کی روح انسانی جانوں کی حفاظت کے ساتھ عبادتوں کی ادائیگی کرنا ہے. اس اعتبار سے امسال تراویح کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ادا کی جائیں. مسجدوں میں جس طرح دوسری نمازیں با جماعت صرف مسجد کا عملہ ادا کر رہا ہے وہ ادا کر لے. اس موقع پر علماء کرام نے عام اجتماعی دعوت افطار نہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.