ETV Bharat / city

'بہار میں کورونا مریضوں کی ریکوری شرح سب سے زائد' - Patient care

بہار اسمبلی اسپیکر وجئے کمار چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ریاستی حکومت کی منظم لڑائی کی وجہ سے آج ریاست میں کووڈ 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

The highest recovery rate of corona patients in Bihar: Chaudhry
بہار میں کورونا مریضوں کی ریکوری شرح سب سے زائد: چودھری
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:44 PM IST

مسٹر چودھری نے ہفتے کے روز یہاں دلسنگھ سرائے میں انوویٹرز ان ہیلتھ (انڈیا) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کے تعاون سے قائم 50 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر کو ہر طرح سے امداد فراہم کی جائے گی تاکہ یہاں کے مریضوں کی دیکھ بھال آسانی سے ہوسکے۔ انہوں نے علاقے میں خدمات انجام دینے کے لئے رضاکارانہ تنظیم انوویٹرز ان ہیلتھ (انڈیا) کے ٹرسٹی ڈاکٹر منیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے طبی شعبے میں بہت قابل تعریف کام کیا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ حکومت نے کورونا کےدور میں کووڈ کیئر سنٹر کھولنے اور کووڈ اسپتالوں کا قیام جس طرح منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا ، اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ حکومت کی اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ آج ریاست میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.