ETV Bharat / city

اوریہ سڑک حادثہ کی ذمہ دار حکومت ہے

اوریہ سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوئے مزدوروں کے معاملے پرحکومت پر طنز کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ ڈبل انجن والی مضبوط حکومت مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں قاصر ہے، ایسی حکومت پر لعنت ہے۔

Opposition leader Tejssvi Yadu
حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو
author img

By

Published : May 16, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے اوریہ سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوئے 25 مزدوروں کی دلسوز خبر سن کر غمگین ہوئے حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کا قصور وار کون ہے؟

حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس طرح کی خبریں آرہی ہیں. ہمارے مزدور بھائی سڑک پر ریل پٹری پر اور پیدل چلنے کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں. اگر 53 روز کے بعد بھی ریاست کی مضبوط ڈبل انجن والی حکومت مزدوروں کو محفوظ طور پر گھر نہیں پہنچا سکتی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت ہے.

تیجسوی یادو نے کہا کہ 35 روز تک مزدور بھائیوں نے حکومت کی ہدایت پر عمل کیا. جہاں تھے بھوکے پیاسے وہیں رہے لیکن کسی نے انکی کوئی خبر گیری نہیں کی اور جب ان لوگوں نے واپسی کا مطالبہ کیا تو حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے.

کوئی حکومت اپنے ریاست کے شہریوں کو ایسے کیسے نظر انداز کر سکتی ہے. کیا غریب مزدور بھائیوں کی اس حالت کی ذمہ دار ڈبل انجن والی مضبوط حکومت نہیں ہے؟ انڈین ریلوے کے پاس 12 ہزار سے زائد گاڑیاں ہیں. ریلوے ہر روز 2 کروڑ لوگوں کو لانے لے جانے کی اہل ہے. حکومت تمام قانون کی پابندی کرتے ہوئے کیوں نہیں جنگی پیمانے پر اس سروس کا استعمال کرتی ہے؟

مزدوروں کو حکومت کے ذریعہ دوسرے درجے کا شہری کیوں سمجھا جا رہا ہے؟

تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہر نکل کر دیکھیں کیا ہو رہا ہے کیسے انتظامات ہیں.ایسے حادثے کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے؟

تیجسوی یادو نے حادثے میں ہلاک ہوئے مزدوروں کے لئے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.