ETV Bharat / city

بہار: '2021 میں پھر ہوں گے انتخابات'

تیجسوی یادو کی صدارت میں آج آر جے ڈی نے اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی شکست پر جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ اس دوران تیجسوی یادو نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ تیجسوی کے اس بیان کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل یقینی ہے۔

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:25 PM IST

tejashwi yadav instructed party workers to be ready for election 2021

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود بہار کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی آر جے ڈی نے آج جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جہاں تیجسوی یادو نے سبھی ضلع صدر اور سکریٹریوں سے یہ جاننے کی کوشش کہ آخر کہاں ان سے چوک ہوئی۔ میٹنگ میں زرعی قوانین اور کسانوں کے احتجاج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویڈیو

اس اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ' آپ اطمنان مت رہیں، تمام مسائل پر آواز بلند کرتے رہیں، سنہ 2021 میں دوبارہ انتخابات ہوسکتے ہیں نوجوانوں اور تاجروں سمیت تمام لوگ موجودہ حکومت سے ناراض ہیں'۔

در اصل اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 41 دن بعد آر جے ڈی نے بالآخر پیر کو انتخاب میں شکست کی وجوہات پر ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اسمبلی کے تمام امیدواروں کو خط لکھ کر ان کی رائے طلب کی تھی۔ اسی درمیان پارٹی نے کسانوں کی تحریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے تمام رہنماؤں سے کسان سے متعلق زرعی قوانین کو پڑھنے اور سمجھنے کی اپیل کی۔ نیز یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے علاقے کے ہر مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔

امیدواروں سے مانگی پوری تفصیلات

راشٹریہ جنتا دل کے اس اجلاس میں پارٹی نے ان کے پہلو کو بنیادی طور پر ان امیدواروں سے جاننے کی کوشش کی ہے جو اسمبلی انتخابات میں ہار گئے تھے۔ اسی تاثرات کی بنیاد پر پارٹی حلقوں میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کرے گی۔ مزید پارٹی نے اراکین اسمبلی سے الیکشن کے نتائج سے متعلق ان کی رائے تحریری طور پر مانگی ہے۔ جو راشٹریہ جنتا دل کی آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے میں اعلی قائدین کے لیے ایک اہم دستاویز اور تجربہ کا کام کرے گی۔'

تیجسوی یادوں کی اہم باتیں

  • 23 دسمبر کو یوم کسان کے موقعے پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کریں گے
  • کسانوں کے مسئلے کو اچھی طرح سمجھ لیں، اگر سمجھ نہیں آرہی تو ہم سے پوچھیں کی کسان بل کیا ہے؟ اسے اچھی طرح پڑھیں
  • نتیش کمار نے بہار کے کسانوں کو مزدور بنادیا
  • راتوں رات کچھ نہیں ہوسکتا، آپ بھی تیار رہیں
  • آپ سبھی لوگ اختلافات کو بھلاکر صرف پارٹی کے مفاد میں ایمانداری سے کام کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.