ETV Bharat / city

بہار حکومت بودھ گیا کو روحانی دارالحکومت بنانے کیلئے پرُعزم: سشیل

author img

By

Published : Sep 6, 2019, 10:07 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:05 PM IST

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومت بودھ گیا کو دنیا کا روحانی دارالحکومت بنانے اور ہندوستان اور بودھ ملکوں کے مابین ثقافت کی کڑی کے طور پر فروغ دینا چاہتی ہے۔

سشیل کمار مودی

مودی نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ منگولیا کے دارالحکومت اولان بٹور میں آج شروع ہوئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح سیشن کو انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار اور مرکزی حکومت بودھ گیا کو روحانی دارالحکومت بنانے اور ہندوستان اور بودھ ملکوں کے مابین ثقافت کی کڑی کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت 145 کروڑ روپے کی لاگت سے 2500 کی صلاحیت کا آڈیٹوریم اور ثقافتی احاطہ بودھ گیا میں تعمیر کر رہا ہے۔ جو بودھ ثقافتی مرکز کے نام سے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہ مہاتما بودھ جن مقامات پر ٹھہرے، جس راہ سے سفر کی ان مقامات کو 101.41 کروڑ روپے کی لاگت سے فروغ دیاجائے گا۔

مرکزی حکومت نے بھی 2019 کو بجٹ میں بودھ گیا سمیت ملک کے 17 سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی سطح کی سہولیات کے فروغ کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مود ی اور دلائی لامہ اور منگولیا کے وزیر اعظم نے کیا۔

اس تقریب کو آرٹ آف لیونگ کے شری شری روی شنکر مہاراج اودھیشا نند گری سمیت 24 سے زائد بودھ ملکوں کے نمائندوں نے بھی مختلف سیشنوں میں خطاب کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 5:05 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.