سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سشانت کے والد اپنی اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ سی ایم رہائش گاہ پہنچے۔ کہا جارہا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی سست رفتار کو دیکھ کر سشانت کا کنبہ غمزدہ ہے۔ اب اسی سلسلے میں سشانت کے والد کے کے سنگھ نے وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی کی پہل کے بعد ہی پٹنہ میں سشانت کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
سشانت سنگھ کے والد نے وزیراعلی نتیش کمار سے اس معاملے میں اب تک کی تحقیقات کی پیشرفت کے بارے میں بات چیت کی۔ سشانت کیس میں وزیراعلی نتیش کمار نے سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی تھی، جس کے بعد مرکز نے اس پر مہر لگادیا تھا۔ اس وقت اس معاملے میں متعدد ایجنسیاں تفتیش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ 14 جون 2020 کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے والد نے پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا سمیت ان کے کنبہ کے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ این سی بی نے اب تک اس معاملے میں بالی ووڈ کی تین اداکاراؤں سے تفتیش کی ہے۔ اس وقت مذکورہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کررہی ہے، ابھی کچھ سامنے نہیں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: 'بہار میں تیسرے محاذ کی تصویر جلد صاف ہو جائے گی'
این ڈی اے کو ہوسکتا ہے فائدہ
سشانت سنگھ خودکشی معاملے پر پورے بہار کی نگاہ ہے۔ ان کے مداح ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو اس معاملے میں قصوروار ہیں۔ اسی درمیان بہار میں اسمبلی انتخابات بھی ہیں۔ تجزیہ کاروں کی مانیں تو سشانت سنگھ کیس سے این ڈی اے کو فائدہ ہوسکتا ہے۔