سشانت کے چچازاد بھائی نیرج کمار ببلو نے مرکزی تحقیق کمیٹی (سی بی آئی) سے فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی تحقیقات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس معاملے میں انصاف کی امید بندھ گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار نے کہا کہ نہ صرف بلکہ سشانت کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تسلی بخش ہے، انہوں نے کہا کہ اب سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی جس سے ہم سب کو انصاف کی امید ہے۔
واضح رہے کہ سشانت 14 جون کو اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے والد کے کے سنگھ نے 25 جولائی کو پٹنہ کے راجیو نگر میں ایک کیس درج کیا تھا، درج ایف آئی آر میں اداکارہ اور سشانت کی دوست ریا چکرورتی کو مرکزی ملزم بنایا گیا تھا۔
بعد میں بہار حکومت نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے پٹنہ میں درج مقدمہ ممبئی بھیجنے کی درخواست کی۔