اطلاعات کے مطابق ایک سوتیلے باپ نے اپنی ہی ایک نابالغ بیٹی کو فروخت کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماں، سوتیلے بات سمیت آدھا درجن لوگوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔'
خبروں کے مطابق مذکورہ معاملہ میں نابالغ لڑکی کی دادی شاردا دیوی نے اسکی شکایت چین پور تھانہ میں کی ہے۔ اپنی شکایت میں دادی شاردا دیوی نے کہاکہ اس کا بیٹا رام آشیش بند کی شادی قریب 16 برس قبل کشمیرا دیوی سے ہوئی تھی۔ جس سے ایک بیٹی ہے۔ جس کا نام دھنمنی کماری ہے۔
انہوں نے کہا کہ' کچھ عرصے بعد کشمیرا دیوی نے رام آشیش بند کو چھوڑ کر ضلع کے ہی چاند تھانہ کے بھتانی سلوٹا رہائشی سنجے بند ولد بنسی بند کے ساتھ شادی کرلی اور انہیں کے ساتھ رہنے لگی۔ لیکن بیٹی باپ کے ہی ساتھ رہتی تھی، جس کی پرورش دادی کررہی تھی۔
قریب دو برس پہلے انکی بہو کشمیرا دیوی اپنی بیٹی سے ملنے آئی اور بیٹی کو ساتھ رکھنے کی بات کہ کر اپنے ساتھ لے گئی۔ دادی نے بتایا کہ انکی پوتی قریب دو برس سے اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس درمیان انہیں لوگوں سے یہ جانکاری مل رہی کہ سوتیلے باپ نے مذکورہ لڑکی کوکرانی رانی بتا رہے ہیں۔ تاہم دو دن پہلے انکی پوتی اچانک وہاں سے بھاگ کر دادی کے پاس آ گئی۔ پوتی نے بتایا کہ اسے کسی کے پاس فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان اس کی ماں اور سوتیلے باپ لوگوں کے ساتھ آدھمکے اور پوتی کو لیے جانے کی بات کہنے لگے۔
- مزید پڑھیں: زمینی تنازعہ میں ایک شخص کے قتل سے علاقے میں سنسنی
- مادری زبان کے کالم میں اردو درج کرانےکے لیے بیداری مہم کی ضرورت
دادی نے Chainpur تھانہ کو اسکی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچے تھانہ افسر نے قریب آدھا درجن لوگوں کے ساتھ لڑکی کے سوتیلے بات اور ماں کے ساتھ ساتھ اصلی باپ کو بھی گرفتار کر تھانہ لیے آئے۔ جہاں پوچھ تاچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ اس کے سوتیلے باپ اسے اتر پردیش کے اٹاوہ میں فروخت کرنے والے تھے۔ اس بابت تھانہ افسر نے مزید کچھ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے آدھار کارڈ سے جانچ کی گئی ہے لڑکی نابالغ ہے۔ آگے تفتیش کی جا رہی ہے۔