بہار میں چھ کورونا مثبت مریض ملے - متاثرین کی تعداد بڑھ 1326
بہار میں چھ افراد کے کورونا پازیٹیو ہونے سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ 1326 ہوگئی ہے ۔
بہار میں چھ کورونا مثبت مریض ملے
صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ آج صبح موصول ہوئی رپورٹ میں سہرسہ ضلع میں تین اور سپول ، کھگڑیا اور بیگو سرائے میں ایک۔ ایک مریض کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں 11 سے 45 سال کے افراد شامل ہیں۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کا سیمپل جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔