ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اسمبلی انتخابات کو لیکر سرگرمی تیز ہو گئی ہے، سیاسی جماعتوں سے لے کر سماجی کارکنان بھی اپنی مضبوط دعویداری پیش کررہے ہیں۔
بھبھوا اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی میں بھی اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں یہاں اب تک چھ رہنماؤں نے اپنی دعویداری پیش کر دی ہے، بتایا جاتا ہے کہ کانگریس کی ریاستی انتخابی انچارج جیوتی کے سامنے سبھی ان چھ رہنماؤں نے اپنی دعودیداری پیش کی ہے، ان میں سے دو سابق رکن اسمبلی کے بیٹا بھی شامل ہیں۔
آنجہانی شیام ناراٸن پانڈے موضع رتوار کے کے بیٹا ونود شنکر پانڈے اور وجے شنکر پانڈے موضع کھریندا کے بیٹا منا پانڈےکے علاوہ کانگریس کے ضلع صدر سریندر پال، اروند پانڈے، انیل تیواری تیواری، سنیل کشواہا، شمبھو پٹیل کے نام شامل ہیں۔ ریاست بہار کا بھبھوا اسمبلی حلقہ کافی اہم مانا جاتا ہے ۔
ضلع کا دفتر ہونے کی وجہ سے کیمور کی سیاست بھبھوا سے طے ہوتی ہے، ریاست میں کانگریس اور آر جے ڈی عظیم اتحاد کا حصہ ہیں، بھبھوا اسمبلی حلقہ عظیم اتحاد کے کس پارٹی کے حصے میں جائے گا یہ ابھی تک صاف نہیں ہو پایا ہے، لیکن کانگریس سے جڑے رہنما ونود پانڈے کا کا کہنا ہے کہ اس بار بھبھوا اسمبلی کانگریس کے حصے میں آئے گا، ساتھ ہی ان کی دعویداری بھی مضبوط ہے۔