ETV Bharat / city

مغربی چمپارن: موٹر سائیکل چور گروہ کے سات اراکین گرفتار - جرائم کی خبریں

بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بگہا نگر تھانہ علاقہ سے پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کے سات اراکین کو جمعرات کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

Seven members of a motorcycle thieves gang arrested in West Champaran
مغربی چمپارن میں موٹر سائیکل چور گروہ کے سات اراکین گرفتار
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 9:09 PM IST

بگہا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار جادھو نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ بگہا شہر کے مارواڑی ٹولہ محلہ سے 31 اگست کو ہوئی ایک موٹر سائیکل چوری کے معاملے میںپولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سورج شرما عرف آنند شرما اور انتیش ساہ کو شہر کے مل پورا کے پاس چوری کی مذکورہ موٹر سائیکل کے ساتھ بدھ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے ان دونوں چوروں کے پاس سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں استعمال میں لائے جانے والے تین موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ گرفتار دونوں موٹر سائیکل چوروں نے تفتیش میں بتایا کہ ان لوگوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سرحدی اتر پردیش کے کشی نگر ضلع کے کپتان گنج سے پانچ موٹر سائیکل اور بگہا شہر سے دو موٹرسائیکلوں کی چوری کی ہے ۔
مسٹر جادھو نے بتایاکہ گرفتار چوروں کی نشاندہی پر پولیس نے بگہا شہر کے مختلف محلوں سے راہل کمار ، ویشال کمار ، سنجیو کمار عرف بھوٹیا ، محمد اشفاق سمیت بیگو سرائے کے ایموسنت نگر باشندہ سجیت کمار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ان چوروں کے پاس سے چوری کی موٹرسائیکل ضبط کی گئی ہے ۔ گروہ میں شامل افراد چوری کی موٹر سائیکل کی خرید وفروخت اور اس کا انجن اور پینٹ بدلنے کاکام کرتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار موٹر سائیکل چور گروہ کے سبھی اراکین کو تفتیش کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں بگہا جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.