چلڈرن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر ہیرا کماری نے چراغاں روشن کرکے سمینار کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پردفتر کے ملازم پیارے رام رانی گیتا آشا کماری ،ڈاٹا آپریٹر نوشاد علی، بی پی اے ساویتری کماری اور بلاک کوآرڈینیٹر اویناش پانڈے وغیرہ نے سیمینار کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر نے حاضریوں کو تغذیہ کے مہینے کے دوران اپنے علاقے کے عام لوگوں کو تغذیہ سے متعلق جانکاری سے آگاہ کرنے کا صلاح دیا۔
پروجیکٹ آفیسر نے خصوصی طور پر کہا کہ ہم لوگوں کو کم قیمت پر صحت مند رہنے کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ حفظان صحت کے بغیر تغذیہ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
آخر میں خاتون سپروائزر رانی گیتا نے سیویکا اور سہاٸیکا کو غذائیت سے متعلق ذرائع سے آگاہ کیا۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں لوگوں کو صحت مند اور صاف ستھرا طرز زندگی اپنانے کی تحریک کرنی ہوگی۔
اس سیمینار میں بچوں کی نشو نما کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ بتایا گیا کہ چھوٹی کے عمر کے بچوں کی زندگی میں اچھی غذا کی کیا اہمیت ہے۔
سیمینار میں بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔
مزید پڑھیں:سیمانچل میں جے ڈی آر کو کامیابی کا یقین
رنگولی بنانے میں بلاک کوآرڈینیٹر اویناش پانڈے نے اہم کردار ادا کیا۔
سی ڈی پی او نے لڑکیوں کو تغذیہ سے متعلق وسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔